ابنا: انسان دوستانہ امداد تقسیم کرنے کا پروگرام کل سے شروع ہوا اور اس پروگرام میں وہ فلسطینی شامل ہیں جنہیں عارضی کیمپوں اور مراکز میں رکھا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شام میں لڑائی کی وجہ سے بے گھر ہوئے فلسطینوں کو انسان دوستانہ امداد پہنچائی جا رہی ہے۔
گزشتہ 28 مہینوں کے دوران جب سے بحران شام کا آغاز ہوا ہے، اسلامی جمہوریہ ایران نے شام میں رہنے والے اپنے فلسطینی بھائیوں کے لئے کئی بار انسان دوستانہ امداد روانہ کی ہے۔ انسان دوستانہ امداد کی تقسیم کے پروگرام کے دوران ایک فلسطینی رہنما خالد عبد المجید ناروائی نے تمام اسلامی اور عرب ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھی ایران کی طرح فلسطینیوں کی مدد کریں۔
انہوں نے کجھ عرب ممالک خاص طور پر خلیج فارس کے بادشاہوں کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ حکومتیں مزاحمت کے خلاف سازش کرنا جھوڑ دیں تو فلسطین کی مقبوضہ زمینوں کی آزادی اور ایک آزاد فلسطینی ملک کی تشکیل ممکن ہو جائے گی۔
.......
/169